مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالےسے نقل کیا ہےکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 کروڑ 63 لاکھ 58 ہزار 244 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 23 لاکھ 20 ہزار 798 ہو گئیں۔ دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 کروڑ 63 لاکھ 58 ہزار 244 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 23 لاکھ 20 ہزار 798 ہو گئیں۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 58 لاکھ 52 ہزار 429 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 4 ہزار 306 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 7 کروڑ 79 لاکھ 99 ہزار 694 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
آپ کا تبصرہ